اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مثبت حکومتی پالیسیوں سے برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے: جام کمال

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ مثبت حکومتی پالیسیوں کے باعث پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا  کہ برآمدات میں اضافہ وزارت تجارت، ٹی ڈی اے پی اور نیروبی ہائی کمیشن کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کے باعث اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔

جام کمال نے کہا کہ کمرشل قونصلر عدیلہ یونس کی قیادت میں کینیا میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور تشہیر کی گئی اور بیرون ممالک منعقد ہونے والی ٹی ڈی اے پی کی نمائشوں نے بھی پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ یہ ترقی نہ صرف مشرقی افریقہ میں ہماری تجارت کو بڑھائے گی بلکہ چائے کے درآمدی بل کو بھی کم کرے گی، انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ پاکستان کی عالمی تجارتی رسائی اور اقتصادی استحکام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے