02 Jan 2025
(لاہور نیوز) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے پندرہ جنوری کو لاہور میں گاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔
صوبائی دارالحکومت میں پندرہ جنوری کو 65 پرانی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی تاہم یہ نیلامی سول ڈیفنس آفس میں ہو گی۔
نیلامی کے دوران 21 موٹر سائیکلین نیلام کی جائیں گی، اس سلسلے میں 13اور 14 جنوری کو گاڑیاں کا معائنہ کیا جا سکے گا۔
پرانی گاڑیوں میں کلٹس سوزوکی اور کرولہ گاڑیاں رکھی گئی ہیں، اس ضمن میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے بھی جاری کر دیا گیا ہے۔