اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان پیشرفت نہیں سمجھتا: بیرسٹر گوہر

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں 19 لوگوں کے لئے معافی کے اعلان کو کوئی بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر 67 لوگ تھے جن میں سے صرف 19 لوگوں کو معافی ملی ہے، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ اس حوالے سے طے کر چکی ہے، ہم آج حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کریں گے، سب جماعتیں مل جل کر عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں بیٹھیں، ملک کی بہتری کے لئے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے