اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کے دوست کھلے دل سے مذاکرات کریں، مطالبات پر غور کرینگے: احسن اقبال

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست کھلے دل سے مذاکرات کریں، حکومت آئین وقانون کے دائرے میں جو مطالبہ ہو گا اس پر غور کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کر رہے ہیں، امید کرتا ہوں پی ٹی آئی کے دوست بھی کھلے دل سے مذاکرات کریں گے، حکومت آئین وقانون کے دائرے میں جو مطالبہ ہو گا اس پر غور کرے گی ،ہم چاہتے ہیں سڑکوں پر فساد اور انتشار نہ ہو۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہوتا ہے اس کی رہائی عدالت سے ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھاؤ تو اب آپ بھی رسید دکھاؤ، سرکاری تحائف کی رسید دکھا دیں آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، میں  نے بھی پی ٹی آئی کے بنائے جھوٹے کیس بھگتے، ہم  نے مقدمے لڑ کر عدالتوں سے رہائی حاصل کی، باہر کسی کے پاؤں نہیں پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اڑان پانچ سالہ منصوبہ ہے، معاشی اڑان پاکستان میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا ہے، ہماری آئی ٹی برآمدات کم نہیں ہوئیں، 34 فیصد بڑھی ہیں، 15سالہ اقتدار کا پلان اور ہے جبکہ ملک کی ترقی کا پلان اور ہے، گزشتہ حکومت میں 2025 کا سی پیک پلان بند کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے