(لاہور نیوز) مہنگائی کی دلدل مزید گہری ہونے لگی، سرکاری ریٹ لسٹوں میں بھی مہنگائی کا ہی چرچا ہے۔
نئے سال میں بھی مہنگائی وبال جان بن گئی، موسمی سبزیاں پہنچ میں ہیں نہ پھلوں کی خریداری آسان رہی، پولٹری مصنوعات بھی قوت خرید سے باہر ہیں، سرکاری ریٹ لسٹوں پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
پرچون میں پیاز 180 ، ٹماٹر 230 روپے فی کلو ہیں، لہسن چائنہ 700 ، ادرک تھائی 420 اور سبز مرچ 220 روپے فی کلو مل رہی ہے۔
پھلوں میں سیب کالا کولو 320 ، امرود 160 روپے فی کلو دستیاب ہے، کیلے درجہ اول 150 اور درجہ دوم 110 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں گھر کا بجٹ بنانا مشکل ہو گیا ہے، اب گھر کا کچن چلانا آسان نہیں رہا۔
دوسری جانب برائلر گوشت کی فی کلو سرکاری قیمت 595 روپے مقرر ہے لیکن بازار سے صافی برائلر گوشت 680 روپے فی کلو مل رہا ہے ، فارمی انڈے 329 روپے کے بجائے 350 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔