02 Jan 2025
(لاہور نیوز) روزنامہ دنیا کے ایڈیٹر ندیم نثار کی والدہ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔
نمازجنازہ بابا گادھی شاہ مزار کے احاطے میں ادا کی گئی، ایم ڈی دنیا میڈیا گروپ نوید کاشف، سی او او تسنیم عارف نے نماز جنازہ میں شرکت کی، سینئر مبصر سلمان غنی، سینئر صحافی عزیز خان، ہیڈ آف ’’لاہور نیوز‘‘ آصف سپرا بھی شریک ہوئے۔
نماز جنازہ میں صحافیوں کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ روزنامہ دنیا کے ایڈیٹر ندیم نثار کی والدہ گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔