اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کیلئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

پنجاب میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے، حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لئے 9 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

10 کلو واٹ تک 5 لاکھ، 15 کلو واٹ تک ساڑھے 7 لاکھ اور 20 کلو واٹ تک زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لئے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی، کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

کاشتکار گھر بیٹھے cmstp.punjab.gov.pk پر آن لائن ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں، زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن کے درخواست فارم www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کسان سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے، ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے، زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے