02 Jan 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں جنوری کا پورا مہینہ "سچ بولنا" کے طور پر منایا جائے گا۔
سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سی ای اوز کو سکولوں میں "سچ بولنا" ماہ منانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے۔
اساتذہ بچوں کو اسمبلی، کلاس ، گیمز اور مضون نویسی میں سچ بولنے پر لیکچرز دیں گے۔
13 جنوری سے 31 جنوری تک بچوں کو سچ بولنے پر تربیت دی جائے گی، سکول سربراہان تمام سرگرمیوں کی تصاویر ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھجوائیں گے۔