01 Jan 2025
(لاہور نیوز) نئے سال میں چینی کی مٹھاس بھی کڑواہٹ میں بدل گئی، چینی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے چینی کی قیمت میں معمولی اضافہ سابق صدر ایوب خان کی حکومت کو لے بیٹھا تھا، بعد ازاں چینی کی قیمت میں کبھی کبھار روپیہ یا نصف روپیہ اضافہ ہوتا تھا، اب چینی مافیا نے اس کو بھی مہنگائی کا خوفناک ہتھیار بنا دیا ہے۔
شہری کہتے ہیں ایک یا دو نہیں بلکہ چینی 6 روپے کلو مہنگی کر دی گئی، دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں، عوام پر چینی کی مٹھاس بھی کڑوی بنا دی گئی۔