31 Dec 2024
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 56 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
واضح رہے کہ 15 دسمبر کو حکومت کی جانب سے پٹرول قیمت برقرار جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی تھی۔