اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نئے سال کی تقریبات: وزیر اعلی پنجاب کا سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم

31 Dec 2024
31 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نئے سال کی تقریبات اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا، انہوں  نے کہا کہ عوامی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز اور دیگر مقامات پر سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کے تعاون سے ہر قسم کے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کرے، کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نئے سال کی خوشیوں کو ذمہ داری سے منائیں، ہوائی فائرنگ اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے گریز کریں، قانون کی خلاف ورزی کرنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بھی خطرے ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی-

مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، شراب نوشی و خرید و فروخت کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا ہ نئے سال کا آغاز ایک محفوظ اور پُرامن ماحول میں کرنا چاہئے، انشاءاللہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے