اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سال 2024 پاکستانی کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ کا سال

31 Dec 2024
31 Dec 2024

(فہیم حیدر) یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ سال 2024 کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ کا سال رہا ہے، اس کھیل سے جڑے کئی نام رواں سال کرکٹ کو خیر باد کہہ گئے۔

سال 2024 میں کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ یا پھر اس کے کسی مخصوص فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، سب سے پہلے ان کرکٹرز کے بارے میں بات کرتے ہیں جو رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو گئے۔

عماد وسیم

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم  نے دسمبر میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عماد وسیم  نے رواں سال جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل اپنی ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔

محمد عامر

عماد وسیم کے بعد پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر  نے بھی دسمبر میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، محمد عامر  نے 36 ٹیسٹ میچز  کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عماد وسیم کی طرح محمد عامر  نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔

محمد عرفان

بائیں ہاتھ کے طویل القامت پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی دسمبر میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے