اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ایچ اے لاہور میں کروڑوں روپےکی بے ضابطگیوں کا انکشاف

30 Dec 2024
30 Dec 2024

(لاہور نیوز) پی ایچ اے لاہور میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ایچ اے نے تشہیری بل بورڈزکی فیسیں وصول نہ کر کے سرکاری خزانے کو10 کروڑ کا نقصان پہنچایا جبکہ سکولوں، دکانوں اور اہم شاہراوں پر لگے بل بورڈز کی فیسیں وصول نہ کرنے پر 7 کروڑ 55 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے نے لاہور میں کئی سکولز، شاپس پر لگے بل بورڈز کا ریکارڈ ہی مرتب نہ کیا، ڈائریکٹر انجینئرنگ نے محکمہ خزانہ کی ہدایات کو بالائے طاق رکھ کر لیبر و مٹیریل کی مد میں 3 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشینری اور بچوں کے کھیلنے کیلئے اشیاء کی خریداری میں 76 لاکھ روپے کی زائد ادائیگی کی گئی،ایل ای ڈی فلڈ لائٹس کی خریداری کیلئے ٹھیکیداروں کو ساڑھے 12 فیصد کی بجائے 20 فیصد کے حساب سے منافع دیا گیا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے