30 Dec 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق شادمان کیمپ جیل کا قیدی طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا، 60 سالہ حمید ولد صدیق توہین رسالت کے مقدمے کا ملزم تھا۔
ٹبی سٹی اندرون ٹیکسالی بازار سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، نولکھا ریلوے اسٹیشن سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی، پولیس کارروائی کے بعد تینوں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔