30 Dec 2024
(لاہور نیوز) حکومتی اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی مطالبات کی لسٹ پیش کرے گی۔
خیال رہے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو اجلاس کے نوٹسز ارسال کر دیئے گئے ہیں۔