پنجاب گورنمنٹ
شہباز شریف سے افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کی ملاقات
30 Dec 2024
30 Dec 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران محمد صادق خان نے وزیر اعظم کو اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ دی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔