(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 18 ہزار سے زائد مدارس کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن اہم قدم ہے، اگر کسی نے وزارت تعلیم کےساتھ نہیں جانا وہ نہ جائے، وزارت تعلیم سےبھی مدارس کی رجسٹریشن جاری ہے، وزارت تعلیم سے رجسٹریشن کو سب نےتسلیم کیا ہوا ہے، دونوں نقطہ نظر کو اس آرڈیننس میں تسلیم کیا گیا ہے۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جو وزارت صنعت کے ساتھ جانا چاہتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہم کل اور آئندہ بھی مدارس کے چوکیدار رہیں گے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے مزید کہا کہ پارا چنار کے حالات پر پورا ملک پریشان ہے، مسائل کا حل طاقت سے نہیں مذاکرات سے ہوتا ہے، شعیہ، سنی سب پاکستانی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں اگر ضرورت پڑی تو پارا چنارجانے کے لیے تیار ہیں، ہم سب پاکستانی، آئیے پاکستان زندہ باد کہتے ہوئے مسئلہ حل کریں۔