اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پولیو کو پاکستان سے ختم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں: وزیراعظم

30 Dec 2024
30 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو محترمہ عائشہ رضا فاروق، وفاقی سیکرٹری قومی صحت ندیم محبوب، نیشنل کوآرڈی نیٹر نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر انوار الحق موجود تھے۔؛

عالمی ادارہ صحت کے ڈپٹی نیشنل ٹیم لیڈ ڈاکٹر صوغائر اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر محمد صفدر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے مجھے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم اور اس مہم کے لئے کام کرنے والے تمام انسداد پولیو ورکرز کی شبانہ روز محنت تعریف کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن اور تمام ملکی و بین الاقوامی شراکت داروں کے مشکور ہیں جنکی حمایت اور تعاون کی بدولت پاکستان میں صحت کے شعبے میں اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور پولیو کو پاکستان سے ختم کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کے تمام شعبوں، بشمول انسداد پولیو میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ صحت عامہ اور دیکھ بھال کی نگرانی کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اور بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران متعلقہ افراد کے پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے دوروں کا منظم روسٹر ترتیب دیا جائے تاکہ ان مہمات کو اور زیادہ نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس کیلئے اور زیادہ مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو کسی طور پر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس سلسلے میں تمام تر ممکنہ اقدامات لئے جائیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم کو انسداد پولیو کی حالیہ مہم اور اس کے نتائج پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقامی افراد کی مدد سے انسداد پولیو تحریک کو کامیاب بنایا جا رہا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے