اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اور یو اے ای تعلقات کو مزید بلندیوں تک لیکر جانا چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

30 Dec 2024
30 Dec 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔

گورنر پنجاب سے متحدہ عرب الامارات کے سفیر حماد عبید الزعابی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی شعبے میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار سلیم حیدر خان نے پاکستانیوں بالخصوص طلبہ کو ویزا ملنے میں مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں، معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ یو اے ای کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں، پاکستانی یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزعابی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے کے وسیع امکانات ہیں، ویزا کے حوالے سے مسائل حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے