اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے عوام کیلئے 2024 بہت اچھا سال ثابت ہوا، عظمیٰ بخاری

30 Dec 2024
30 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پنجاب کے عوام کیلئے 2024 بہت اچھا سال ثابت ہوا۔

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز کا حکومتی معاملات چلانے کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے، میرے پاس پچھلے 10 ماہ کا رپورٹ کارڈ موجود ہے، کہا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات فائلوں کیلئے نہیں ہیں، یہ سال پاکستان کے عوام کو بہت سی خوشخبریاں دیکر جائے گا، اسٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، مہنگائی اس وقت 4 اور 5 فیصد کے درمیان موجود ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز صاحبہ کیلئے یہ سال اہمیت کا حامل ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے پاس پہلے کبھی حکومتی عہدہ نہیں رہا، وزیراعلیٰ مریم نواز کیلئے یہ ایک نیا تجربہ تھا، ثابت کیا کہ کارکردگی کیلئے یہ ضروری نہیں کہ کتنی باری ہے، کارکردگی ثابت کرنے کیلئے اہل ہونا ضروری ہے، خیبرپختونخوا میں بھی ایک حکومت ہے، کرم اور پاراچنار کے حالات سب کے سامنے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے جیل جاتے ہیں، کرم اور پاراچنار کی سڑکیں کھلوانا گنڈاپور صاحب کا کام ہے، حالات خراب کرنے کی سیاست کو پنجاب کے عوام سپورٹ نہیں کرتے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا 64 لاکھ خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر رمضان پیکیج دیا گیا، لوگوں کے گھروں تک عزت کے ساتھ رمضان پیکیج پہنچا، تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں روٹی کی قیمت متعین کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ایئر ایمبولینس شروع کی، ایئر ایمبولینس والی بات پر بہت سے سیاسی غریب اور یتیم آ گئے تھے، 27 ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائیکس میرٹ پر تقسیم کی گئیں، الیکٹرک بائیکس کی تعداد کو بڑھا کر 1 لاکھ کر دیا گیا، سکالرشپس کی تعداد بھی 50 ہزار کر دی گئی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 2ماہ کے بجلی بلوں میں 54 ارب روپے کا ریلیف پنجاب کے غریب لوگوں کو دیا گیا، نیوٹریشن پروگرام کا آغاز غذائی قلت کے شکار بچوں کیلئے کیا گیا، سکولوں کی ری آرگنائزیشن شروع کی گئی ہے، نئے سکولوں کی تعمیر نو، نئی نرسری اور بوٹی مافیا کا خاتمہ ہوا ہے، ہم نوجوانوں کو شرمز فارمنگ کیلئے آسان قرضے دیں گے، بہت سارے ملک ہیں جنہوں نے شرمز فارمنگ سے بہت سارا زرمبادلہ کمایا۔

ان کا کہنا تھا اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں لوگوں کو 15 لاکھ روپے تک آسان اقساط پر قرض دیئے ہیں، اس وقت سیکڑوں کی تعداد میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت گھر بن رہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام کرنے جا رہے ہیں، بڑی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، پہلا ہزار بیڈ کا نواز شریف کینسر ہسپتال بھی بننے جا رہا ہے، چائنہ کے ساتھ ایم او یو سائن ہو گیا ہے، نواز شریف کینسر ہسپتال پر 54 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا سپیشل بچوں کو 10 ہزار کی مالی مدد مل رہی ہے، کسان کارڈ سے 30 ارب روپے سے زائد کی خریداری ہو چکی ہے، گرین ٹریکٹر سکیم میں ساڑھے 9 ہزار کسانوں کو ٹریکٹر دیئے جانے تھے، گرین ٹریکٹر سکیم کے بہت سارے ٹریکٹر لوگوں کو دیئے جا چکے ہیں، اسی مالی سال میں 5 ہزار سپر سیڈرز کسانوں کو دینے ہیں، لائیو سٹاک کارڈ کا اجرا کیا جا چکا ہے، دیہی خواتین لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی خرید سکیں گی، ماحولیات کیلئے تاریخی اقدامات ہوئے ہیں، لاہور میں اپنی نوعیت کا پہلا سموگ ٹاور انسٹال کر دیا گیا ہے، لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ بھی قائم ہو گی۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا لاہور میں سبزی منڈی کالاشاہ کاکو کے قریب بننے جا رہی ہے، دھی رانی پروگرام میں بچیوں کو سلامی کے طور پر گھریلو سامان دیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز بچیوں کی شادیوں میں خود شرکت فرمائیں گی، خواجہ سرا کمیونٹی کیلئے بھی پروگرام شروع کیا گیا ہے، بچیوں کی ہارٹ سرجریاں بھی شروع ہو چکی ہیں، اس وقت 500 سے زائد بچوں کی ہارٹ سرجری ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے