اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سول نافرمانی کا اعلان 9 مئی اور 26 نومبر سے بڑا جرم ہے: جاوید لطیف

29 Dec 2024
29 Dec 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کا اعلان 9 مئی اور 26 نومبر سے بڑا جرم ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی پہلے بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی، اس کے جواب میں حکومتی کمیٹی بنائی گئی۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ دونوں سائیڈ سےاصولی موقف نہیں ہے، دونوں سائیڈ سے خوش دلی سے کمیٹیاں نہیں بنائی گئیں، ایسی کمیٹیاں نیتجہ خیزثابت نہیں ہوتیں، سول نافرمانی کی بار بار دھمکیاں دی جاتی ہیں، کیا سول نافرمانی 9 مئی سے بڑا جرم نہیں ہے؟ سول نافرمانی ریاست دشمنی ہوتی ہے، امریکا میں لابنگ فرم ہائر کی گئی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت پریشان نہیں ہے، پہلے کہتے تھے ہم کوئی غلام ہیں، اب منت سماجت ہو رہی ہے، جنہوں  نے بانی کو آفر کی انہیں بےنقاب ہونا چاہیے، جو آفر کیا جا رہا ہے اسے بھی پبلک ہونا چاہئے، ریاست کو اپاہج کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ سول نافرمانی ریاست اور ملک کیخلاف دشمنی ہوتی ہے، پاکستان پر کس وجہ سے دباؤ بڑھ رہا ہے چیزیں سامنے آنی چاہئیں، انہوں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اداروں کے اندر کچھ لوگ بھی سہولت کاری کر رہے ہیں، یہ ڈونلڈ ٹرمپ سے آج امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات سے پہلے اپنی غلطیوں کی معافی مانگے، اگر سول نافرمانی تحریک کامیاب ہو گئی تو ریاست کیسے چلے گی؟ ایک بارسول نافرمانی چل پڑی تو ریاست کو بچانے والا کون ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے