میری عمر کے لوگوں کی شادیاں ہورہی ہیں اور میں موبائل کیلیے جدوجہد کررہی ہوں،سحر خان کا شکوہ وائرل
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سحر خان کی لوگوں کی شادیوں اور اپنے موبائل کیلئے جدوجہد سے متعلق شکوے کی پوسٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں نام بنانے اور مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بننے والی اداکارہ سحر خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں خود کا مزاحیہ انداز سے دیگر سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری عمر کے لوگوں کی شادیاں ہورہی ہیں اور میں موبائل فون کی میموری میں جگہ بنانے کی جدوجہد کررہی ہوں کہ کون سی تصویر یا ایپلیکشن کو ڈیلیٹ کروں‘۔
اُن کی اس اسٹوری پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا اور متعدد نے انہیں موبائل فون تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔ کچھ تو ایسے بھی تھے جنہوں نے اداکارہ سے کہا کہ وہ اپنے لیپ ٹاپ میں تصاویر محفوظ کرلیں۔ان میں سے کچھ صارفین ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ ’آپ شادی کے بارے میں سوچنا شروع کریں تو پھر ہوجائے گی‘۔