(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کو نامزد کر دیا جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے ناموں میں قومی ٹیم کے سٹار بلے باز بابراعظم کے علاوہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ اور بھارتی باؤلر ارشدیب سنگھ شامل ہیں۔بابر اعظم نے 24 میچز میں 738 جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 15 میچز میں 539 رنز بنائے ہیں،ارشدیپ سنگھ نے 18 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سکندر رضا نے 24 میچز میں 573 رنز بنائے اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔سری لنکا کی چماری اتھاپتھو آئی سی سی کو ویمنز ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد کیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کی میلی کر، ساؤتھ افریقہ کی لاورا وولارٹ اور آئر لینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ بھی نامزد کی گئی ہیں۔