شہرکی خبریں
پہلے کہہ چکے مدارس بل کا مسئلہ حل ہوچکا، تمام بورڈرز کی بات مان لی: طاہر اشرفی
29 Dec 2024
29 Dec 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں مدارس بل کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے آرڈیننس بھی آ گیا ہے، جو مدارس ڈی جی آر ای سے رجسٹر ہونا چاہتے ہیں ہو سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو مدارس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہونا چاہتے ہیں وہ بھی ہو سکتے ہیں، تمام بورڈز کی بات مان لی گئی ہے۔
دینی مدارس کے نصاب میں حکومت نے نہ تو عمل دخل کیا ہے اور نہ ہی کرے گی۔