29 Dec 2024
(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کے والد نادر خان کا انتقال ہوگیا، جن کی نماز جنازہ آج ساڑھے 4 بجے پشاور میں ادا کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے عمر گل کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے بھی یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت کی دعا کی۔
عمر گل نے 16 اکتوبر 2020 کو ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا۔ اپنے کیریئر کے دوران عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچز، 130 ون ڈے انٹرنیشنل اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔