اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کی دیہی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کا اجرا

29 Dec 2024
29 Dec 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے دیہی خواتین کیلئے 2 ارب روپے کا پیکیج، سی ایم پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجرا کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی دھی رانیوں کیلئے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیئے، معاشی خودمختاری کیلئے 12 اضلاع کی 11 ہزار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب روپے کا ریکارڈ پیکیج تیار کیا گیا ہے، دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کیلئے گائے اور بھینسیں مفت ملیں گی، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان میں دیہی خواتین کیلئے چیف منسٹر لائیوسٹاک پراجیکٹ جاری کر دیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو کے دیہات میں خواتین کو پالنے کیلئے مفت گائے اور بھینسیں ملیں گی، دیہات کی نادار خواتین گائے، بھینسیں پال کر باعزت روزگار کما سکیں گی، سی ایم لائیوسٹاک کارڈ سے 80 ہزار مویشی پال فارمر، 27 ہزار روپے فی جانور بلاسود قرض لے سکیں گے، پنجاب بھر میں مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2 لاکھ 70 ہزار تک ونڈا، منرل مکسچر اور سائلج خرید سکیں گے۔

لائیوسٹاک فارمر 4 ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے، لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے چار لاکھ جانور میٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے، مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ کیا گیا ہے، فارمر کیلئے ہیلپ لائن بھی فنکشنل ہے، آئن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

فارمر کو فری ڈیگنگ، فری ان سیمی نیشن سروسز، ونڈا اور سائلج کی کوالٹی ٹیسٹنگ کی سہولتیں بھی میسر ہوں گی، مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر شروع ہے، سب شریک ہوں گے، دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کر سکتے، خوشحالی ہر دھی رانی کا حق ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبہ کے لائیوسٹاک فارمر کا بھر پور ساتھ دیں گے، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے سے مقامی ضروریات کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ بھی بڑھیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے