اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سول نافرمانی کی باتیں بہت پرانی، ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ ہوا: حنیف عباسی

29 Dec 2024
29 Dec 2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی باتیں بہت پرانی ہیں، آئی ایم ایف کو بھی خطوط لکھے گئے تھے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت گامزن ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ابسلوٹلی ناٹ کہنے والےاب امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، یہ کہا کرتے تھے "ہم کوئی غلام ہیں"۔

حنیف عباسی  نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تین بار اسلام آباد پر حملے کیے، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی کٹہرے میں لانا ہو گا، نو مئی، 26 نومبر کے منصوبہ ساز کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

انہوں  نے کہا کہ جن لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی گئی ان کو بھی کٹہرے میں لایا جائے، پختون کارڈ کھیلنے کی کوشش کی گئی، پاکستان کیخلاف سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے