اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

29 Dec 2024
29 Dec 2024

(لاہورنیوز) باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سینچورین میں میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقا نے 147 رنز کے تعاقب میں 27 رنز بنا لیے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ٹونی ڈی زورزی 2 اور کیلی وارین 2، 2، ڈیوڈ بیڈنگھم 14، ریان رکیلٹن اور کوربن بوش صفر جبکہ ٹرسٹن اسٹبس ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔

ایڈن مارکرم اور کپتان ٹمبا باوما نے 43 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 37 رنز بناکر مارکرم وکٹ گنوابیٹھے، ٹمبا باوما نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 6 جبکہ نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تیسرا روز

سینچورین میں میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ پاکستان نے 88 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔ 153 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔محمد رضوان 3، سلمان آغا 1، عام جمال 18، نسیم شاہ 0، سعود شکیل 84 اور محمد عباس 0 رن بالترتیب بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 6، کیگیسو رباڈا نے 2 جبکہ ڈین پیٹرسن اور کوبن بوش نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنا لیے ہیں۔ ایڈن مارکرم 22 اور کپتان ٹیمبا بووما 1 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 جبکہ خرم شہزاد نے 1 وکٹ حاصل کی۔

دوسرا روز

دوسرے روز جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، پروٹیز نے پہلی وکٹ 48 رنز کے اضافے کے بعد ملی جب ٹمبا بووما 31 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعدازاں 178 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ بیڈنگھم 30 اور پھر 188 رنز پر کائل ویرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی اوپنر ایڈن مارکرم 89 رنز، مارکو جانسن 2، کاگیسو ربادا 13 اور ڈین پیٹرسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوربن بوش 81 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو 301 اور برتری کو 90 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3،3 ، عامر جمال نے 2 اور محمد عباس اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز 90 رنز کے خسارے کے ساتھ کیا۔ 88 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی 3 وکٹیں گر چکی ہیں اور 2 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔ صائم ایوب 28، کپتان شان مسعود 28 اور کامران غلام 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پر بابر اعظم 16 اور نائب کپتان سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 2 اور رباڈا نے 1 وکٹ حاصل کی ہے۔

پہلا روز

ٹیسٹ میچ کا محتاط انداز میں آغاز کرنے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 211 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کرنمایاں رہے، عامر جمال 28، محمد رضوان 27، کپتان 17، سعود شکیل 14، صائم ایوب 14، خرم شہزاد 11، بابر اعظم 4 اور نسیم شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد عباس 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے۔ ٹرسٹن اسٹبز 9، رائن رکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زورزی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے