اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میئر کراچی کی نیشنل سٹیڈیم آمد، چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

28 Dec 2024
28 Dec 2024

(لاہورنیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئے، نیشنل سٹیڈیم پہنچنے پر پی سی بی کےاعلیٰ حکام نے میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کااستقبال کیا۔

میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو2025ء میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے متعلق بتایا گیا، مرتضیٰ وہاب نے نیشنل سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کرکٹ کے دیوانوں کا شہر ہے، کراچی کی عوام چیمپئنز ٹرافی کے میچز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے دونوں میچز کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، عوام کراچی میں کرکٹ کی ٹیموں کا والہانہ استقبال کریں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ 2017ء کے بعد 2025ء میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلئے ہر طرح کی بلدیاتی سہولیات مہیا کی جائیں گی، کراچی کے عوام کرکٹ اور کھلاڑیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر کراچی کوسجایا جائے گا۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں چیمپئنز ٹرافی کو کے ایم سی کے ہیڈ آفس لایا گیا تھا، چیمپئنز ٹرافی کو تھام کر یہ احساس ہوا تھا کہ اس مرتبہ ہم جیتیں گے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے