28 Dec 2024
(لاہورنیوز) سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی نے پروفیشنل باکسنگ میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔
شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں 60 بہترین باکسرز میں شامل ہوگئے، انہوں نے انقرہ، ترکیہ میں ہونےوالی رینکنگ فائٹ میں تنزانیہ کے باکسر کو شکست دے کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔شہیر آفریدی نے 8 راؤنڈ کا مقابلہ چوتھے راؤنڈ میں ہی جیت لیا، شہیر آفریدی نے حریف باکسر اجمی آمانی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا۔
حریف اجمی آمانی، شہیر آفریدی کے تابڑ توڑ مکوں کا سامنا نہ کرسکے، پیٹ اور سینے پر لگنے والے مکوں نے اجمی آمانی کو ناک آؤٹ کر دیا۔شہیر آفریدی نے اپنی جیت پاک فوج کے شہدا کے نام کر دی، پروفیشنل باکسنگ میں شہیر آفریدی کی یہ 15 ویں کامیابی ہے۔