(لاہورنیوز) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت خلوص نیت سے مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے۔
لاہور میں خواجہ محمد رفیق شہید کی برسی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں میں نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی کا نام بھی ہونا چاہئے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب تک سارے سیاستدان سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے، ملک کو بحرانوں سے نہیں نکالا جاسکتا، اس سے پہلے غلطیوں کو تسلیم کرانا ہوگا۔
مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے عدم برداشت کے رویے نے فروغ پا لیا ہے، آپ نے بھی ہمارے خلاف مقدمات قائم کئے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ہمارے خلاف بھی مقدمات جھوٹے تھے، مذاکراتی ٹیم کے ارکان اداکار ہیں،خواجہ سعد رفیق پروڈیوسر ہیں۔
رانا ثنااللہ خان نےکہاکہ اس وقت کے حکمرانوں کو خواجہ رفیق کی بات پسند نہ تھی حل نکالا کہ اسے خاموش کر دیا جائے، وہ آواز خواجہ سعد رفیق کی صورت میں موجود ہے اور اتنی ہی توانائی سے موجود ہے۔