اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہریار منور اور ماہین صدیقی شادی کے بندھن میں بندھ گئے،دلہا دلہن کی تصاویر وائرل

28 Dec 2024
28 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں اس خوبصورت جوڑی کو نکاح نامہ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے اس خاص دن پر سفید اور سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا، جس میں ماہرہ خان، مومل شیخ، احد رضا میر،عدیل حسین،جمی خان اور علی حمزہ سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔اس کے بعد قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا،جہاں راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تقریبات کے دوران شہریار منور اور ماہین صدیقی مختلف روایتی لباسوں میں نظر آئے، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

ہلدی کی تقریب میں ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا جبکہ شہریار منور نے آسمانی رنگ کا کُرتا زیب تن کیا، جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔یاد رہے کہ شہریار منور نے 2012 میں ڈرامہ سیریل 'میرے درد کو جو زبان ملے' سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور 'زندگی گلزار ہے' میں معاون کردار سے شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں، انہوں نے فلم 'ہو من جہاں' میں اداکاری اور پروڈکشن کے جوہر دکھائے۔

ماہین صدیقی بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، جنہوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے