اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں: حسن مرتضیٰ

28 Dec 2024
28 Dec 2024

(لاہورنیوز) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سیاست ن لیگ ہمارے خلاف کرتی تھی ، آج وہی سیاست ن لیگ اور تحریک انصاف ایک دوسرے کیخلاف کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس وقت ہی پتا چلے گا جب کسی نتیجے پر پہنچے گا، بانی پی ٹی آئی کا پتا ہی نہیں چلتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اب تو ان پر پریشر ہے تو وہ مذاکرات کا کہہ رہے ہیں، انکا اپنا پتا نہیں چلتا وہ کہاں کھڑے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کل ہمارے کارکنان نے اپنی قیادت کو گڑھی خدا بخش میں خراج عقیدت پیش کیا، چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح کردیا ہے کہ ملک میں کوئی آدمی نشانہ نہیں ہے نشانہ صرف ہمارا ایٹمی پروگرام ہے، جن قوتوں نے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کا کہا تھا آج پھر وہی قوتیں کوششیں کررہی ہیں۔

سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے کسی ایسے فتنے کو پنپنے نہیں دینا جو اس ملک کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کے خلاف ہو، جن لوگوں نے ایٹمی پروگرام پر حملے کیے سب کے خلاف غداری کے مقدمات ہونے چاہئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ان چیزوں کا تحفظ کرے گی، ہم جدوجہد کریں گے، اس ملک کو ہمیشہ ترجیحات پر رکھیں گے، ملک ہے تو ہم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے