(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں ’’ کچہری کا لڈو ‘‘کے نام سے شاندار ڈرامہ پیش کیا گیا۔
یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے مین آڈیٹوریم میں ’’ کچہری کا لڈو ‘‘ کے نام سے ڈرامہ پیش کیا گیا، طلبہ کی جاندار اور باکمال اداکاری نے خوب رنگ جمایا۔
منٹو کے افسانوں سے ماخوذ ڈرامے میں مرکزی کردار ہیرو ، چندا ، شگفتہ اور صاحب نے جاندار اداکاری سے خوب داد وصول کی، وکیل کا کردار تو سب کو بھایا، ہال تالیوں سے گونجتا رہا، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔
جاندار مکالمے اور لاجواب اداکاری پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر حسن شاہ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، ڈرامے کے کرداروں نے کہا کہ شرکا کی پذیرائی سے بھر پور محنت کا صلہ وصول ہو گیا۔
شرکا نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں یونیورسٹی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔