اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اوور بلنگ ناقابل قبول، ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: وزیراعظم

28 Dec 2024
28 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کسی طور پر قابل قبول نہیں، اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ ، سردار اویس احمد لغاری، وزرائے مملکت شزا فاطمہ، علی پرویز ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے امور زیر بحث آئے، اجلاس کے شرکاء کو لیسکو، پیسکو اور فیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 25-2024 میں نومبر تک لیسکو کی ریکوری 96.82 فیصد، پیسکو کی ریکوری 87.98 فیصد اور فیسکو کی ریکوری 97.57 فیصد رہی ، لیسکو نے 2 لاکھ 23 ہزار 365 تھری فیز سمارٹ میٹرز تنصیب کرنے ہیں جن میں سے 49 ہزار 470 کی تنصیب ہو چکی ہے ۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ پیسکو نے ایک لاکھ 52 ہزار 559 سمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنی ہے جن میں سے 51 ہزار 173 نصب ہو چکے ہیں جبکہ فیسکو نے ایک لاکھ 92 ہزار 311 سمارٹ میٹرز سے 11 ہزار 276 سمارٹ میٹرز نصب کر چکا ہے، بجلی سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن 118 کی تمام فون آپریٹرز تک مفت رسائی یقینی بنائی جارہی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لیسکو ، پیسکو اور فیسکو کے صارفین کو شکایت کے ازالے اور دیگر خدمات کے حوالے سے کال سینٹرز، ای میلز، ویب سائٹس، انٹریکٹو وائس رسپانس، نیپرا کی موبائل اور ویب سروسز کی سہولیات حاصل ہیں ،اس مالی سال نومبر تک لیسکو نے 99.2 فیصد، پیسکو نے 99.9 فیصد اور فیسکو نے 99.7 فیصد تک شکایات کا ازالہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جاسکے ، بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کے عمل میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی شفاف عمل کے ذریعے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے، بھرتیوں کے عمل میں شفافیت پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،نیپرا کے دیئے گئے ٹارگٹ کے حصول کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے