28 Dec 2024
(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا ہے، کومل خان ٹیم کی قیادت کریں گی، ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ضوفشاں ایاز نائب کپتان ہونگی، پاکستانی سکواڈ میں علیسہ مختیار، اریشہ انصاری ، فاطمہ خان شامل ہیں، ہانیہ احمر، ماہم انیس، ماہ نور، میمونہ خالد مناہل بھی ٹیم کا حصہ ہونگی۔