28 Dec 2024
(لاہور نیوز) خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 30 دسمبر کو سماعت کرے گا، عدالت نے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کر رکھا ہے۔
آمنہ عروج سمیت دیگر کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزمہ نے ضمانت بعدازگرفتاری اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کر رکھی ہے۔