(لاہور نیوز) مذہبی سکالر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی انتقال کر گئے، ان کی نمازِ جنازہ ننگل ساہداں گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔
حافظ عبدالرحمان مکی عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے، وہ چند روز سے علیل تھے اور لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ ان کے بھانجے حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی، جس میں سیاسی و مذہبی شخصیات، علمائے کرام، سمیت تمام مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی مریدکے کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی، یاد رہے کہ حافظ عبدالرحمان مکی نے ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی، وہ پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی اور فتنہ خوارج کے خلاف مضبوط آواز تھے۔ حافظ عبدالرحمان مکی مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بھی توانا آواز تھے۔