27 Dec 2024
(لاہور نیوز) شہر میں ابرِ رحمت کے بعد فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کے مایوس چہرے کھل اٹھے، جس کے بعد انہوں نے سموسوں کی دکانوں کا رخ کر لیا اور خوب انجوائے کیا۔
صوبائی دارالحکومت میں دو بار وقفے وقفے سے ہونے والی رم جھم کے بعد موسم سہانا ہو گیا، ٹھند بڑھنے اور موسم سہانا ہونے پر لاہوریوں نے سموسوں کی دکان کا رخ کر لیا۔
بارش کے موسم میں زیادہ تر لوگ گھروں میں پکوڑوں اور چائے سے لطف اندوز ہوتے ہیں جس سے ان کا اپنے عزیزوں کے ساتھ مزہ دوبالہ ہو جاتا ہے تاہم بعض لوگ اپنوں کے ساتھ باہر کا رخ کرتے ہیں جن میں کچھ سموسہ شاپ پر پہنچ جاتے ہیں جہاں وہ گرما گرم سموسے اور پکوڑے کھا کر انجوائے کرتے ہیں۔