شہرکی خبریں
شہید بے نظیر بھٹو پاکستانی خواتین کیلئے جرات اور ہمت کا استعارہ ہیں، وزیر اعلی پنجاب
27 Dec 2024
27 Dec 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستانی خواتین کیلئے جرات اور ہمت کا استعارہ ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو پاکستانی خواتین کے لیے جرات اور ہمت کا استعارہ ہیں، بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا کہ خواتین ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں، جمہوریت کے لئے بے نظیر بھٹو کی خدمات ہیاد رکھی جائیں گی۔