27 Dec 2024
(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم مشکلوں سے لڑنےکی عادی ہیں، کے پی، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کو ان کا حق ملےگا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسہ سےخطاب میں کہا کہ آج صدر ہوں تو آپ کی وجہ سے ہوں، اگر کوئی پاور ہے تو مولیٰ ہی پاور ہے، پاکستان اور فیڈریشن کو بچانا ہے، اس مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قانونی قتل ہوا تھا، یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، مشکلیں اور تکالیف ہیں ہم مشکلوں سے لڑنےکی عادی ہیں آپ کا پانی اور گیس کہیں نہیں جائے گا، جو جس کا حق ہے وہ اس کو ملے گا۔