27 Dec 2024
(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے تحریری امتحان کا رزلٹ جاری کر دیا۔
تحریری امتحان میں 409 امیدوار پاس ہوئے، 13 امیدواروں کا تعلق لاہور سے ہے،231 امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوئے، تحریری امتحان میں کل 640 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے امیدواروں میں سعید اصغر اور طارق محمود شامل ہیں، دیگر میں راشد ضیاء، غلام مصطفیٰ، آفتاب احمد اور مبشر شہزاد شامل ہیں، راشدہ کوثر، محمد منشاء، سید سجاد حسین، جویریہ جمیل اور محمد شکیل شامل ہیں۔
کامیاب امیدواروں کو 30 دسمبر سے 3 جنوری تک بی این یو میں ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔