27 Dec 2024
(ویب ڈیسک) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں انتظامی بحران،چیئرپرسن سمیت مختلف پوسٹوں پر اضافی چارج سے کام چلایا جانے لگا۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں چیئرپرسن سمیت مختلف پوسٹوں پر اضافی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں چیئرپرسن کی پوسٹ پر چھ ماہ سے اضافی آفیسر تعینات ہیں۔
چیف سیکریسی آفیسر اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی سیٹ پر بھی اضافی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے۔ ملازمین کی پوسٹ پر بھی خاصے عرصے سے نئی بھرتیاں نہیں ہوئیں۔ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرپرسن سمیت دیگر اہم عہدوں پر فوری طور پر مستقل افسران کو لگایا جائے، مستقل افسران نہ ہونے سے فنی تعلیمی بورڈ کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔