27 Dec 2024
(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔
بورڈ کے مطابق رواں سال امتحان میں 49 ہزار 465 امیدواروں نے شرکت کی، امتحان میں 31 ہزار 329 امیدوار فیل جبکہ صرف 18 ہزار 136 امیدوار پاس ہوسکے۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 36 فیصد سے زائد رہا۔