اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کا گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم

27 Dec 2024
27 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے ، گزشتہ سال کی نسبت اس سال گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہے ، گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاور سیکٹر کو بھی گیس ڈیمانڈ کے مطابق دی جا رہی ہے، صارفین کی شکایات کے حوالے سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے آن لائن ڈیش بورڈز کام کر رہے ہیں ، ایس این جی پی ایل کی شکایات کو حل کرنے کی شرح 93 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی کی شرح 79 فیصد ہے ، ملک کی تمام گیس فیلڈز فعال ہیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے