جرم وانصاف
فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن، 2500 کلو بیمار مردہ مرغیاں تلف
27 Dec 2024
27 Dec 2024
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کے دوران 2500 کلو بیمار مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملاوٹ مافیا کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کے دوران 44 ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، 2500 کلو بیمار مردہ مرغیاں تلف، 2 مقدمات درج کئے گئے، اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 2 مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، ملزم بیمار مرغیاں خرید کر گوشت بنا کے مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔