27 Dec 2024
(لاہور نیوز) کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری عابد کو لوٹ لیا۔
لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ڈاکو شہری عابد سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری عابد اپنے دفتر سے گاڑی کی طرف جاتا ہے کہ 2 مسلح ڈاکو اس کو روک لیتے ہیں، ڈاکو شہری سے رقم لوٹ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
متاثرہ شخص نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ فیکٹری ایریا میں جمع کروا دی۔