اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

27 Dec 2024
27 Dec 2024

(لاہور نیوز) اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں 54 لاکھ سے زائد مالیت کی 49.250 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی، تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم  نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

ترجمان نے بتایا نیو محمد آباد گوجرانوالہ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 44.4 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد ہوئی، دو ملزمان گرفتار کئے، اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد ہوئی، جی ٹی روڈ اٹک کے قریب خاتون سے 1 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔

ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے