اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں براڈ کاسٹر سے بڑی غلطی سرزد

27 Dec 2024
27 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ کے دوران براڈکاسٹر سے بڑی غلطی سرزد ہوگئی۔

پاکستانی اننگ کے 18 ویں اوور میں کوربن بوش نے تیسری گیند پر سعود شکیل کے آؤٹ کی اپیل کی جس کو امپائر ایلکس وہارف نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے شک کی بنیاد پر ریویو لیا جس میں سعود شکیل کو آؤٹ قرار دیا گیا۔

تاہم ریویو لیتے وقت براڈ کاسٹر نے جب سکرین پر دونوں ٹیموں کے پاس باقی ریویو کی تعداد بتائی تو وہاں پاکستان کے بجائے سری لنکا کا نام لکھا ہوا تھا۔

واضح رہے کھیل کے پہلے روز پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 54 رنز سکور کیے جبکہ پروٹیز کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے