اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے: چیف جسٹس پاکستان

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے، بینچ اور بار کا مضبوط تعلق انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔

چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے دور دراز اضلاع کے دوروں کے تجربات بار ایسوسی ایشنز سے شیئر کیے۔

انہوں نے کہا کہ گھوٹکی جوڈیشل کمپلیکس بہترین سہولیات کے ساتھ دیگر اضلاع کےلیے مثال ہے، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں وکلاء کےلیے خصوصی تربیتی پروگرامز شروع ہوں گے۔

چیف جسٹس نے قانون و انصاف کمیشن کو بار ایسوسی ایشنز کو 10 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے اور آزاد جموں و کشمیر بار کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اعلامیہ کے مطابق انصاف کے نظام میں ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے انصاف تک رسائی اور عدالتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے